ون ڈے رینکنگ،باﺅلنگ میں سعید اجمل کی پہلی پوزیشن برقرار

ون ڈے رینکنگ،باﺅلنگ میں سعید اجمل کی پہلی پوزیشن برقرار

دبئی( نیٹ نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ، بولنگ میں سعید اجمل کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔دبئی ہیڈ کوارٹر میں آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ بیٹنگ درجہ بندی کے ٹاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرز پہلے نمبر کے بیٹسمین برقرار ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق 13 ویں اور احمد شہزاد 18 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بلے بازوں میں محمد حفیظ کا 20 واں جبکہ عمر اکمل کا 24 واں نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے اررون فنچ 6 سیڑھیاں پار کر کے 15 ویں درجے کے بیٹسمین بن گئے۔ ون ڈے بولنگ میں پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل کا جادو پہلی پوزیشن پر تاحال برقرار ہے۔ محمد حفیظ کی بولنگ میں چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔ اسی فہرست میں قومی فاسٹ بولر محمد عرفان 27 ویں جبکہ جنید خان 29 ویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راو¿نڈر کیٹیگری میں سری لنکا کے اینجلو میتھیوز سرفہرست ہیں جبکہ قومی آل راو¿نڈر محمد حفیظ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی