آج بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، عبدالرزاق

آج بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، عبدالرزاق

کراچی( آن لائن ) پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین آل راﺅنڈرز میں سے ایک عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ میں آج بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ شاید کپتان ،کوچ اور سلیکٹرز کو میری ضرورت نہیں ہے اس لئے وہ مجھے بھلا بیٹھے ہیں اب بھی میری کرکٹ باقی ہے میرے پرستار بار بار مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کیوں نہیں کھیلتا۔ میں انہیں کیا بتاﺅں کہ جن لوگوں نے مجھے سلیکٹ کرنا ہے وہ مجھ سے بات ہی نہیں کررہے ان حالات میں مجھے اپنا انٹر نیشنل کیر یئر مخدوش دکھائی دیتا ہے۔ ورلڈ کپ کے لئے وقت گذر گیا لیکن حکام کا میرے ساتھ سلوک کسی بھی طرح اچھا قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اگر میں سلیکٹرز کے پلان میں نہیں ہوں تو وہ مجھے بتا دیں تاکہ میں کوئی اور کام کروں۔ اس وقت ٹی ٹوئینٹی ٹیم میں کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ 34سالہ عبدالرزاق نےنومبر2011 کے بعد سے پاکستان کے لئے کوئی ون ڈے انٹر نیشنل میچ نہیں کھیلا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی