ٹسڈک نے پسماندہ اضلاع میں 8شعبوں کے اساتذہ کو ٹی او ٹی کا کورس کروادیا

ٹسڈک نے پسماندہ اضلاع میں 8شعبوں کے اساتذہ کو ٹی او ٹی کا کورس کروادیا

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) نے ملک کے پسماندہ اضلاع سوات، لوئر دیر، اپر دیر، جیکب آباد، کشمور، شکار پور اور مظفر آباد میں آٹھ شعبوں کے اساتذہ کو ٹریننگ آف ٹرینرز کا کورس مکمل کروا دیا۔ پاکستان میں فنی و تکنیکی تربیت کے فروغ کے لئے یورپی یونین کے مالی تعاون سے شروع کئے گئے تین سالہ منصوبے کے تحت ٹریننگ آف ٹرینرز کا یہ کورس مکمل کروایا گیا ہے۔ متذکرہ سیشن میں 72 ٹرینرز کو تربیت فراہم کی گئی ہے، جو واپس اپنے اپنے اضلاع میں جا کر 8 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے، جن کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔ اس کورس کے لئے ٹسڈک کو ایجنسی فار ٹیکنیکل کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ اور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کا تعاون بھی حاصل تھا۔ ٹریننگ آف ٹرینرز کے اس کورس میں ٹسڈک نے اساتذہ کو بلڈنگ الیکٹریشن، ریفریجریشن اینڈ ائیر کنڈیشنگ، موٹرسائیکل مکینک، انڈسٹریل الیکڑیشن، سولر ٹیکنیشن، جنریٹر مکینک، ڈریس میکنگ، ہاتھ اور مشین کی کڑھائی کرنے کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

مزید : کامرس