چین نے ہمالیہ کے دامن پر قائم ڈیم سے بجلی کی پیداوار شروع کردی

چین نے ہمالیہ کے دامن پر قائم ڈیم سے بجلی کی پیداوار شروع کردی

بیجنگ (اے پی پی) چین نے ہمالیہ کے دامن سے نکلنے والے دریاﺅں پر قائم کئے گئے ڈیم سے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے۔ تبتی سطح مرتفع پر اب تک بننے والے سب سے بلند ڈیم کے زنجمو ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی تعمیر پر 9.6بلین یو آن ( 1.6 بلین ڈالر) خرچہ آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ڈیم کے پہلے بجلی جنیریٹنگ یونٹ نے اتوار سے کام شروع کردیا ہے جو کہ سطح سمندر سے 3300میٹر بلندی پر قائم کیا گیا ہے۔ مذکورہ ڈیم یارلنگ زنگ ہو پر قائم کیا گیا ہے جس کو دریائے براہما پترا بھی کہا جاتا ہے مذکورہ ڈیم کی تعمیر ابھی جاری ہے جو آئندہ سال مکمل ہو گی۔ اس ڈیم سے 510,000 کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ چینی حکام کے مطابق اس ڈیم کے بجلی گھروں کی مکمل پیداوار شروع ہونے کے بعد تبت میں بجلی کی کمی پوری ہو جائے گی۔ خاص طو رپر سردیوں میں بجلی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

مزید : کامرس