اوپیک اجلاس سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

اوپیک اجلاس سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنگاپور(اے پی پی) تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے اہم اجلاس سے قبل پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت جنوری کےلئے خام تیل کے سودے 31 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 76.82 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 3 سینٹ اضافے کے ساتھ 80.73 ڈالر فی بیرل میں طے پائے گئے۔ مبصرین کے مطابق اوپیک کے اہم اجلاس سے قبل تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ اوپیک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار اور فراہمی سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔
(tar/mrn 1240:14)

مزید :

کامرس -