سعودی عرب سے 4 لاکھ ٹن کھاد منگوانے کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال

سعودی عرب سے 4 لاکھ ٹن کھاد منگوانے کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال

                سرگودھا (آن لائن) حکومت نے سعودی عرب سے زرعی کھاد منگوانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان کو 3 لاکھ 85 ہزار ٹن کھاد منگوانے کی سمری ارسال کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق موسم خریف کے موقع پر گیس کی بندش کے باعث کھاد کی قلت پیدا ہوجاتی ہے جس پر پنجاب حکومت نے اس مرتبہ سعودی عرب سے کھاد منگوانے کا فیصلہ کیا ہے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے کھاد منگوانے کی اجازت طلب کرلی ہے جس پر پنجاب حکومت نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو 3 لاکھ 85 ہزار ٹن کھاد بھجوانے کی سمری بھجوائی ہے موسم سرما میں کھاد پیدا کرنیوالی کمپنیاں کھاد کی پیداوار میں 50 ہزار ٹن کمی ہوجاتی ہے جس کے باعث کھاد ڈیلر کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں پنجاب حکومت نے فوری طور پر کھاد منگوا کر 1 لاکھ 25 میٹرک ٹن مارکیٹ میں جلد از جلد فراہم کرنے کےلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے تاہم کھاد کو منگوانے کےلئے وزیر اعظم پاکستان سے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔

مزید : کامرس