تاریخ میں پہلی بارپی یو لاءکالج کی طالبات نے کراٹے چیمپئین شپ میں حصہ لیا
لاہور( خبرنگار) تاریخ میں پہلی بارپنجاب یونیورسٹی لاءکالج کی طالبات نے انٹر کالجیٹ گرلز کراٹے چیمپئین شپ میں حصہ لیا اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل ایل بی پارٹ تھری کی طالبہ مدیحہ حسین نے طلائی تمغہ بھی جیت لیا۔ پنجاب یونیورسٹی جمنیزیم میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی پنجاب یونیورسٹی لاءکالج ایل ایل بی (آنرز) فرسٹ سمسٹر کی طالبہ نورآصفیہ ، جو Taekwondoانٹریونیورسٹی میں گولڈ میڈلسٹ اور نیشنل لیول پرسلور میڈلسٹ ہے، انجری کے باعث فائنل میں حصہ نہ لے سکی اور سلور میڈل حاصل کیا۔ ڈین فیکلٹی آف لاءاور پرنسپل لاءکالج پروفیسرڈاکٹر شازیہ نورین قریشی نے میڈل جیتنے والی طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں زیر تعلیم طالبات کو اس جیت سے حوصلہ ملے گا اور جیتنے والی طالبات کو کالج میں دوران ِ تعلیم سپورٹس اور تعلیم دونوں شعبوں میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے طالبات کو کراٹے یونیفارم اور کالج کے ٹریک سوٹ بھی فراہم کئے۔