پریس کلب لٹریری کمیٹی کے زیراہتمام سید یونس اعجاز کے اعزاز میں تقریب

پریس کلب لٹریری کمیٹی کے زیراہتمام سید یونس اعجاز کے اعزاز میں تقریب

لاہور(پ ر) پریس کلب لٹریری کمیٹی نے امریکا میں مقیم پاکستان نژاد شاعر سید یونس اعجازکے اعزاز میں گزشتہ روز ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیاجس کی صدارت ڈاکٹر امجد پرویز نے کی اور امجد اسلام امجد مہمان خصوصی تھے۔نظامت کے فرائض اقبال بخاری نے انجام دئیے ۔امجد اسلام امجد کے علاوہ آفتاب خان،عابد زیدی اورصادق امین نے یونس اعجازکی شخصیت اورادبی خدمات پر گفتگو کی۔مظفر چوہدری نے ان کے شعری مجموعہ ”مٹھی میں سورج“سے چند غزلیں گاکر سماں باندھ دیا تقریب میں سعید اختر ،مقیم گجر،قیصر چوہان تنویر ملک،ڈاکٹر ارشد علی ، عثمان الحق ترمذی،قمر بھٹی سمیت متعدد صحافی شریک تھے۔ ممبر گورننگ باڈی امجد عثمانی نے لاہور پریس کلب لٹریری کمیٹی کی جانب سے مہمان ا عزاز سید یونس اعجاز کے علاوہ تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4