قائد ویلفیئر سوسائٹی کی تنظیم نو کا اوپن اجلاس

قائد ویلفیئر سوسائٹی کی تنظیم نو کا اوپن اجلاس

لاہور(جنرل رپورٹر)قائد ویلفیئر سوسائٹی کی تنظیم نو کا اوپن اجلاس زیر صدارت محمد نصیر شیخ منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیئرمین چودھری محمد ارشد ،مرزا محمد جہانگیر ڈپٹی سیکرٹری ، حاجی ذوالفقار احمد فنانس سیکرٹری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔تمام ممبران نے عہدیداران کو سوسائٹی کی بنیادی رکنیت سے باضابطہ فارغ کر دیا ہے 2014-15 کیلئے باضابطہ نئے عہدیداران کا چناﺅ بھی کثرت رائے سے عمل میں لایا گیا ہے اور اوپن انتخابات کے بعد اب نئے منتخب ہونے والے عہدیداران طارق ندیم خان چیئرمین ، محمد مقصود سینئر وائس چیئرمین فقیر محمد اعجاز وائس چیئرمین ،محمد نصیر شیخ صدر ،میاں محمد فاروق سینئر نائب صدر ،امتیاز علی نائب صدر ،عبد الحمید جنرل سیکرٹری ،محمد نعیم افضل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،محمد مقصود خوشی جوائنٹ سیکرٹری ،سید علی احمد فنانس سیکرٹری اور رانا محمد سلیم سیکرٹری انفارمیشن و آفس سیکرٹری کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی اور پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4