تحریک انصاف لاہور نے عمران ٹائیگر فورس قائم کردی

تحریک انصاف لاہور نے عمران ٹائیگر فورس قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ) پ ر( پاکستان تحریک انصاف ضلع لاہور کے کارکنوں نے 1000 نوجوانوں پر مشتمل عمران ٹائیگر فورس قائم کردی جو 30نومبر کو لاہور شہر سے پارٹی کارکنوں کی روانگی اور اسلام آبادمیں عمران خان کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی گلبرگ آفس میں سید راشد ریاض کی قیادت میں ITFکے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی اپنے قائد کی حفاظت کرنا جانتی ہے ہم کسی کے خلاف پہل نہیں کریں گے لیکن کسی ایسا کرنے کی ہرگز اجازت بھی نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے شاندار جلسے نے سیاسی مخالفین کے اوسان خطا کردیئے ہیںاور اب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دیتی ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی گذشتہ 100دنوں کی تحریک نے عوامی شعور بیدار کردیا ہے اور اب روایتی سیاست کو ہر حال میں جانا ہوگا۔ انہوں نے ITFکے ورکرز کے جوش و جذبہ کو سراہا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال، شعیب صدیقی، میاں حامد معراج، میاں افتخار، جمشید اقبال چیمہ، فرخ جاوید مون، میاں جاوید علی،شیخ عامر، انیس علی ہاشمی، سردار کامل عمر، فواد رسول بھلر، مہر واجد عظیم، میاں یامین ٹیپو، ،کرنل شوکت، نذیر چوہان، میاں محمد طارق، ڈاکٹر شاہد صدیق، عامر جلال، خالد گجر، ڈاکٹر زرقا، طارق ثناءباجوہ، کرامت کھوکھر، ظہیر عباس کھوکھر، عاصم میر، عاصم شوکت، ملک عمیر ، سید راشد ریاض، میاں طارق،فیصل جٹ ، رضوان، کامران رفیق، زین شاہ، فہد ڈوگر، شجاعت شاہ، انجم شہزاد، بلال گجر اور ٹائیگر فورس کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی