تعلیم اور صحت کے شعبوں پر توجہ دئیے بغیر ترقی ممکن نہیں، مجاہد کامران

تعلیم اور صحت کے شعبوں پر توجہ دئیے بغیر ترقی ممکن نہیں، مجاہد کامران

لاہور( خبرنگار) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے جس نے تعلیم اور صحت کو اولین بنیادوں پر توجہ دی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتما م ” پاک چائنہ تجارتی روابط‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے تقریب کے مہمان خصوصی زی جیانگ یونیورسٹی چائنہ کے پروفیسر ڈاکٹرکالِن تھے اس موقع پر ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر توجہ دئیے بغیر ترقی ممکن نہیں اور بدقسمتی سے پاکستان نے کی کسی حکومت نے تعلیم پر وہ توجہ نہیں دی جو دی جانی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیم کے شعبے سب سے کم خرچ کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سالانہ دو سو سے تین سو بلین ڈالر صرف ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خرچ کرتا ہے اور اب دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لنکا نے کہا کہ معیار زندگی کو بہتر بنانے اور سماجی ترقی کے لئے گڈ گورننس کو یقینی بنانا ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر مسرت عابد نے پاک چین تعلقات پر روشنی ڈالی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4