مہرآصف برداران کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی و سماع کا انعقاد

مہرآصف برداران کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی و سماع کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) حضور قبلہ پیر سید محمد انور شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سدرہ شریف کے بفیضان نظر مہر محمد آصف برادران کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی برائے ایصال ثواب بابا چراغدین (مرحوم) منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت حاجی محمد جاوید پپو، ماجد ہیرا، ساجد علی، اسد اسلم وہاڑی نے کی، تلاوت کلام پاک حافظ محمد ساجد قادری نے پڑھا جبکہ ممتاز نعت خواں محمد طارق نقشبندی، امجد اعظم چشتی، محمد کامران چشتی اور دیگر نے بارگاہ رسالت مآب کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نقابت حافظ محمد کاشف حفیظ نے کی۔ خصوصی خطاب علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی نے کیا دعا صوفی معراج دین نقشبندی نے کرائی محفل میں محمد جاوید اقبال سیفی، سید طیب جاوید گیلانی، نذیراحمد کریمی، حاجی افضل، حاجی عبدالرزاق چشتی، سماجی رہنما ملک محمد عارف کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
اختتام پر محفل سماع بھی منعقد کی گئی جس میں قوال فیض میاں داد نے اپنا کلام پیش کیا۔