بداخلاقی کا نشانہ بننے والی لڑکی انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی

بداخلاقی کا نشانہ بننے والی لڑکی انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی

لاہور(نامہ نگار)بداخلاقی کا نشانہ بننے والی راوی روڈ کی رہائشی لڑکی درخشاں انصاف ملنے کی بجائے ملزمان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر دادرسی کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی عدالت میں خاتون درخشاں گزشتہ روز اپنے وکیل ظہیرکے ہمراہ ملزم طاہر کی ضمانت خارج کرانے کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری کی عدالت میں پیش ہوئی،عدالت میں متاثرہ لڑکی نے مو¿قف اختیار کیا کہ اس کے رشتے دار طاہر نے اسے فون کیا کہ اس کی والدہ حادثہ میں زخمی ہوگئی ہے ، اطلاع ملنے پر وہ فیملی ہسپتال پہنچنی تو طاہر نے ملزم ناصر کے ساتھ مل کر اسے قریبی ہوٹل میں لے جا کر بداخلاقی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرایا لیکن پولیس تاحال ملزمان کوگرفتار نہیں کررہی ہے جبکہ اب ملزم طاہر نے عدالت میں اپنی درخواست ضمانت دائر کردی ہے تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت خارج کی جائے جس پر عدالت نے 25نومبر کو متعلقہ تھانے سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4