میاں نواز شریف ملک کو بحرانو ں سے نکا لنے کےلئے پر عزم ہیں، محبوب نیازی
لا ہور(وقائع نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور ٹکٹ ہو لڈر ڈیرہ اسماعیل خان پروفیسرمحبو ب نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے ملکی معیشت کو نقصان جبکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات پر ضرب کاری لگ رہی ہے لہٰذا عمران خان کو ہوش کے نا خن لینے چائیے میاں نواز شریف ملک کو بحرانو ں سے نکا لنے کے لیے پر عزم ہیں جن کا ساتھ پوری قوم دے رہی ہے پروفیسرمحبو ب نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کے چائینہ اور افغانستان کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے وقت آ گیا ہے کہ چائینہ اور افغانستان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کی نئی راہوں کو فروغ دیں اورنئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں پاکستان، چائینہ اور افغانستان خطے کے اہم ترین ممالک ہیںجن کو معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے پروفیسرمحبوب نیازی ہمےں مسابقانہ توانائی مارکیٹ کو فروغ دینا ہے جو ایک جانب سرمایہ کاری پر جائز منافع فراہم کرے اور دوسری جانب ایک مضبوط ریگولیٹری نظام کے ذریعے صارفین کے حقوق کا مناسب طور پر تحفظ کرتی ہو۔
اس کے لئے محدود مدت میں ہمارے منصوبہ بندی و ریگولیٹری اداروں کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ درکار ہو گا ۔انھو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین دھر نو ں کی سیا ست ختم کر یں تاکہ ملکی معاشی حالا ت بہتر ہو سکیں