پنجاب بار کونسل میں لاہور کے امیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان آج ہوگا

پنجاب بار کونسل میں لاہور کے امیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان آج ہوگا

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کے الیکشن میں غیرحتمی نتائج کے مطابق لاہورسیٹ سے کامیاب ہونے والے امیدوار ووٹرز وکلاءکا شکریہ اداکرتے رہے جبکہ کامیاب امیدواروں کے دفاتر میں مبارکبادیں دینے والوں کا رش رہااور جیتنے کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں پنجاب بار کونسل کی لاہور کی 16سیٹوں پر 69 امیدوار وں نے حصہ لیا، لاہورسیٹ کے لیے غیرحتمی نتائج کے مطابق کامیاب قراردئیے جانے والوں میں چودھری طاہر نصراللہ وڑائچ، بابروحید ، جمیل اصغر بھٹی ،سیدفرہاد علی شاہ، رانا انتظارحسین ، آغا فیصل ، بشری قمر، عبدالصمد بسریا ، منیر حسین بھٹی ، میاں فیض علی ، خاوربشیر ، خالدہ پروین اورعبدالطیف ہنجرا شامل ہیں ،امیدوار کامیاب کرانے پر اپنے ووٹرز وکلاءکا شکریہ ادا کرتے رہے جبکہ ان وکلاءکے دفاتر میں مبارک بادیں دینے کا رش لگا رہا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان کی جانب سے بھی اپنے پینل کے کامیاب ہونےوالے امیدواروں کی جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی تاہم ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بطور ریٹرننگ آفیسر آج پنجاب بار کونسل میں لاہور کے امیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4