منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو قیداور جرمانے کی سزا

منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو قیداور جرمانے کی سزا

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کوایک ماہ 7دن قید جبکہ 2ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ،جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 2دن قید کی سزا بھگتنا ہوگی استغاثہ کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم عدیل کے قبضہ سے 125گرام منشیات برآمد کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر231/14بجرم9-Bدرج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا گزشتہ روز عدالت نے سماعت کے بعد ملز م کے خلاف مذکورہ بالا سز ا کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4