فائلیں خردبردکرنے کے مقدمہ میں ملوث کلرک کی ضمانت خارج

فائلیں خردبردکرنے کے مقدمہ میں ملوث کلرک کی ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن اتفاق عباسی نے ایل ڈی اے کی فائلیں خردبردکرنے کے لئے مقدمہ میں ملوث کلرک طیب شاہین کی ضمانت خارج کردی جس کے بعدملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔علاوہ ازیں عدالت نے محکمہ ماحولیات کی بلڈنگ کے کرایوں کی مد میں وصول ہونے والے لاکھوں روپے کی رقم خردبرد کیس میں ملوث ماحولیات کے ساتھ سابق ریسرچ آفیسر فاروق کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے جوہرٹاون کی فائلیں خردبرد کرنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے۔عدالت میں نامزدملزم ایل ڈی اے کے کلرک طیب شاہین نے درخواست ضمانت منظورکرا رکھی ہے،ملزم عدالت سے ضمانت کرانے کے بعدپیش نہ ہواجس پرعدالت نے اس کے وارنٹ جاری کررکھے تھے ،گزشتہ روز دوران ملزم کے پیش ہونے کے بعد عدالت نے اس کی ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے فرارہوگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4