ایڈیشنل سیشن جج نعیم احمد کا 2شادی شدہ جوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج نعیم احمد کا 2شادی شدہ جوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نعیم احمد نے 2شادی شدہ جوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواستیں نمٹا دیں عدالت میں فیکٹری ایریا کی رہائشی ارم شہزادی نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ ا س نے ناصر سے پسند کی شادی کی جبکہ باغبانپورہ کی رہائشی شبنم لطیف نے کہا کہ اس نے اکبر سے پسند کی شادی کی ہے ،دونوں درخوست گزار خواتین نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ اب ان کے والدین مقامی پولیس کی ملی بھگت سے انہیں مختلف حیلے بہانوں سے ہراساں کررہے ہیں جس پر مقامی پولیس کو کارروائی کے لئے درخواست دی گئی لیکن پولیس الٹا درخواست گزاروں کو ہراساں کرنے لگ گئی ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے پولیس کو درخواستوں جوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4