اینٹی نارکوٹیکس کی خصوصی عدالت میں نئے جج کی تعیناتی

اینٹی نارکوٹیکس کی خصوصی عدالت میں نئے جج کی تعیناتی

لاہور(نامہ نگار)اینٹی نارکوٹیکس کی خصوصی عدالت میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کے بعد نئے جج کی تعیناتی ہو گئی فاضل جج نے چارج سنبھالتے ہی کام شروع کردیا تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس کی خصوصی عدالت کے جج شفقت علی کا تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل تبادلہ ہو گیا جس کے باعث اس عدالت میں کسی جج کے تعینات نہ ہونے کے باعث زیر التوا ءمقدمات التوا ءکا شکار ہو رہے تھے جس کی وجہ سے سائلین ملزمان اور وکلاءکو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاتھا تاہم اعلیٰ عدلیہ کیا جانب سے مذکورہ عدالت میں ڈسٹرکٹ جج خالد نواز کی تعیناتی کے احکامات جاری ہوئے جس پر انہوں نے انٹی ناکوٹیکس عدالت لاہور کا چارج سنبھالتے ہی گزشتہ روز عدالتی کام شروع کردیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4