میاں بیوی قتل کیس میں گرفتار 16 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

میاں بیوی قتل کیس میں گرفتار 16 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی قتل کیس میں گرفتار 16 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ قصور پولیس نے بھٹہ خشت کے مالک یوسف سمیت 16 ملزمان کو گزشتہ روزریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کردیا،عدالت میں پولیس نے استدعا کی کہ ملزمان سے پوچھ گچھ مکمل ہو گئی ہے لہٰذا انہیں جیل بھجوا دیا جائے جس پرعدالت نے ملزمان کو جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، عدالت اس سے قبل اسی کیس کے 43ملزمان کو جیل بھجواچکی ہے،استغاثہ کے مطابق ملزمان پر صائمہ اور ساجد مسیح کو آگ کی بھٹی میں پھینک کرزندہ جلانے کاالزام ہے جس پر قصور پولیس نے مقدمے کے بعد 59 ملزمان کو گرفتار کیا جن کو عدالت کی وساطت سے جیل بھجوا دیاگیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4