74حساس یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

74حساس یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کی74حساس یونین کو نسلوں میں تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کا با قا عدہ آغاز کر دیا گیا ہے تین روزہ پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی تمام یونین کو نسلوں میں ہو رہی ہے جبکہ گلبرگ،علا مہ اقبال اور عزیز بھٹی ٹاؤن کی چند حساس یو نین کو نسلز بھی پو لیو مہم میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے1950پو لیو کی ٹیمیں تین روزہ پو لیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں اورٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں06 لا کھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے اور ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز پو لیو ٹیموں کی خودنگرانی کر رہے ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے پولیو مہم کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ۔اس موقع پر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پو لیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، دریں اثناء ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی) ،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت22070گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت8338مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے3401 تصویریں لی گئیں جبکہ21 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے89 قبرستانوں اور233کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور244ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا انہوں نے مزید بتایا کہ 157 یونین کونسلزاور کنٹونمنٹ بورڈ کے478 حساس گھروں میںآئی آر ایس سپرے کیا گیاٹاؤنز کی40 حساس یونین کونسلوں اور کنٹونمنٹ بورڈ کی01 وارڈ میں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1