ہندو یاتریو ں کا وفدآج واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان پہنچے گا

ہندو یاتریو ں کا وفدآج واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان پہنچے گا

لاہور(وقائع نگار)ہندودھرم کے مذہبی تہوار شیو راتری کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے ہندویاتریوں کا وفدواہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے گا جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران و دیگر اقلیتی رہنماو¿ ں کے ہمراہ انکا استقبال کریں گے،چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنیوالے ہندو یاتریوں کی فول پروف سیکورٹی،رہائش ، طعام ، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لےے ہیں ، مہمانوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی باقی نہیں رہے گی۔

 ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن خالد علی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر سلہری سمیت دیگر افسران اور بورڈ کا عملہ یاتریوں کے ہمراہ رہیں گے۔ہندو یاتریوں ایک روز گوردوارہ ڈیرھ صاحب لاہور میں قیام کے بعدکل چکوال روانہ ہونگے جہاں وہ 27نومبر کو کٹاس راج مندر میں ہولی باتھ سمیت اپنی دیگر مذہبی رسومات ادا کریں گے جہاں چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق مہمان خصوصی ہونگے جبکہ دیگر اقلیتی و سیاسی رہنما ءبھی موجود ہونگے جسکے بعد 28نومبر کو لاہور پہنچ کر اگلے روز کرشنا مندر راوی روڈ میں پوجا پاٹ کریںگے اور 30نومبر کو اپنی یاترا مکمل کرنے کے بعد واپس بھار ت روانہ ہوجائیںگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1