معاشرے کی اصلاح کےلئے اصلاحی پروگرام ضروری ہیں ، علامہ عارف واحدی

معاشرے کی اصلاح کےلئے اصلاحی پروگرام ضروری ہیں ، علامہ عارف واحدی

لا ہور(وقائع نگار)تحریک جعفریہ کے رہنما و شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے اصلاحی پروگرام ضروری ہیں ، سید منور حسن کی رائے ذاتی ہے،اس وقت وہ جماعت اسلامی کے ترجمان نہیں علامہ عارف واحدی نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے تمام دینی جماعتیں اگر اصلاحی پروگرام منعقد کریں تو اس سے ہر صورت اصلاح ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سید منور حسن کی جہاد اور قتال کے حوالے سے رائے ذاتی ہے اسے جماعت اسلامی کی رائے قرار نہیں دیا جا سکتا۔کیوں کہ اس وقت جماعت کے امیر سراج الحق ہیں منور حسن نہیں۔عارف واحدی نے کہا کہ اگر جہاد اور قتال کا معاملہ ملی یکجہتی کونسل میں بھی آیا تو اسے کوئی بھی پسند نہیں کرے گا بلکہ سب اسکی مخالفت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1