حکمران اقتدار کی لڑائی لڑنے کی بجائے قوم کے لئے سوچیں،عبدالغفار روپڑی

حکمران اقتدار کی لڑائی لڑنے کی بجائے قوم کے لئے سوچیں،عبدالغفار روپڑی

لاہور(پ ر) حکمران و سیاستدان اقتدار کی لڑائی لڑنے کی بجائے قوم کے جان و مال کی حفاظت کا بیڑا اٹھائیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی آپس کی لڑائی کے باعث نقصان عوام کا ہو رہا ہے ۔

۔ملک کے بیشتر عوام غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں ملک میں بےروزگاری کی شرح انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جس کے نتیجہ میں سٹریٹ کرائم اور دہشت گردی جیسے گھناﺅنے حادثات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں و سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ ملک کو اپنی لونڈی سمجھنے کی بجائے اس کی فلاح و بہبود کے لیے ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے سیاستدان عوامی مسائل پر سیاست کرنے کی بجائے ان کے حل کے لیے کوشش کریںحکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور احادیث رسول کی صورت میں ہمارے پاس اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات موجود ہیں جن سے ہمیں زندگی کے ہر معاملے کے حوالے سے رہنمائی ملتی ہے اسلام کے نفاذ کے ساتھ ہی تمام تر بحرانوں اور پریشانیوں سے نجات یقینی ہے وقت کی اہم ترین ضرورت یہی ہے کہ تمام امت مسلمہ ایک ہی ویژن کے مطابق اکٹھی ہو جائے اور اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے اسلام کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام بنا دی جائے انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کا طریقہ حکمرانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1