پاکستان میں انقلاب لانے کا کریڈٹ بھٹو خاندان کو جاتا ہے،ثمینہ گھرکی

پاکستان میں انقلاب لانے کا کریڈٹ بھٹو خاندان کو جاتا ہے،ثمینہ گھرکی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عملی انقلاب لانے کا کریڈٹ بھٹو شہید اور ان کے خاندان کو جاتا ہے جنہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر اس جماعت کے پلیٹ فارم سے ملک کے پسے ہوئے اور کچلے ہوئے طبقات کو پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر اسمبلی پہنچایا وگرنہ ملک کا پسا ہوا طبقہ اسمبلی کے باہر سے گزر تو سکتا تھا لیکن اس کے ممبر کی حیثیت سے اسمبلی کے اندر نہیں جا سکتا تھا لیکن بھٹو شہید کے انقلاب نے اس انہونی کو بھی سچ کر دکھایا۔ثمینہ خالد گھرکی نے مزید کہا کہ آج کل کچھ لوگ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور سہانے خواب دکھانے میں مصروف ہیں

 انہیں ےہ بات ےاد رکھنی چاہئے کہ بھٹو شہید پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستانی میں انقلاب کے بانی ہیں اور ان کی غریب عوام کے لئے کی جانےو الی جدوجہد کو تاقیامت سیاسی تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1