پاک چین معاہدوں سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا، طارق نبیل

پاک چین معاہدوں سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا، طارق نبیل

لا ہور(وقائع نگار)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ چین اور پاک چین معاہدوں سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔جبکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں سے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ سے لاکھوںبے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی میسر آئے گا ۔طارق نبیل نے کہا کہ 34ارب ڈالر کے منصوبے بجلی کی پیداوار سے متعلق ہونااس امرکو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ توانائی بحران کے خاتمہ کی جانب مرکوز ہے اور وہ ترجیحی بنیادوں پر نئے منصوبوں کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچا کر ملک کو اندھیروں سے نجات دلا کر روشنیوں کی جانب گامزن کرنا چاہتی ہے۔اور ان معاہدوں سے معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ پاک چین توانائی بحران کے خاتمہ کے منصوبوں سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ گا ۔جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کا ر پاکستان کا رخ کریں گے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔انھو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بحرانو ں سے نکا لنے کے لیے ہمسایہ ممالک سے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے

مزید : میٹروپولیٹن 1