ڈرائی فروٹ والی فیکٹری میں آتشزدگی، ہزاروں کا سامان جل گیا
لاہور(کرائم سیل) سندر کے علاقے میںشارٹ سرکٹ کے باعث ڈرائی فروٹ تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقے میںرائیونڈ روڈ پر واقع ڈرائی فروٹ تیار کرنے والی فیکٹری میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہال میں موجود دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے اےک گھنٹے بعد آ گ پر قابو پالےا کسی بھی جا نی نقسا ن کی اطلاع نہ ملی۔