زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 55سالہ مزدور کا بازو ٹوٹ گیا

زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 55سالہ مزدور کا بازو ٹوٹ گیا

 لاہور(کر ائم سیل) شاد باغ کے علاقہ میں زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 55سالہ مزدور کا بازو ٹوٹ گیا،زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد کے بعد اسے جا نے کی اجازت دے دی۔تفصیلا ت کے مطابق شاد باغ کے علاقہ میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی جس سے عمارت کے اندر کام کر تا ہوا55سالہ مزدور اشرف ملبے تلے دب گیا ۔ موقع پر مو جود لو گوں نے اسے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا۔اشرف نے روز نامہً پاکستانً سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میں محنت مزدری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں ،بازو ٹوٹنے کی وجہ سے اب میں بے روز گار ہو جا ؤں گاجبکہ ساتھی مزدورں کا کہنا تھا کہ جس طرح اس پر چھت گری اس کا بچنا بہت مشکل تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کو بچا لیاہے۔

مزید : علاقائی