ایس ایس پی ڈسپلن کو روکنے پر 5 پولیس اہلکار معطل

ایس ایس پی ڈسپلن کو روکنے پر 5 پولیس اہلکار معطل

لاہور( کرا ئم سےل )آئی جی آفس میں ایس ایس پی ڈسپلن کو روکنے پر 5 پولیس اہلکار معطل ۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی ڈسپلن سہیل سکھیرا کام کے سلسلے میں آئی جی پنجاب کے آفس گئے جہاںسیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے ان کو روکااور ان کا پولیس کا آئی ڈی کارڈ طلب کیا۔ذرائع کے مطابق رات گئے سب انسپکٹر محمد یقوب سمیت چار کانسٹیبل کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے معطل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا موقف تھا کہ ان کو ہدایات تھیں کہ آئی جی آفس آنے والے ہر پولیس افسراور سول شخص کو شناختی کارڈ چیک کر کے داخلے کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمےں درست ڈےوٹی ادا کرنے کی سزا دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی