مشکوک افراد اورگارڈ کے درمیان فائرنگ ، علاقے میں خوف و ہراس

مشکوک افراد اورگارڈ کے درمیان فائرنگ ، علاقے میں خوف و ہراس

لاہور(کرائم سیل)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں مشکوک افراد اور مقامی سیکیورٹی گارڈ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے محمد نگر ڈاکٹر مسعود والی گلی میں سیکیورٹی گارڈ عامر علی معراج نے تین مشکوک افراد کو دیکھ کر ان کی شناخت طلب کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران گارڈ نے بھی جوابی فائر کھول دیا جس پر تینوں مشکوک افراد فرار ہو گئے ۔محمد نگر کے قریب ہی بی بی پاک دامن کا دربار ہے ،15 پر کال چلنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی تلاش جاری ہے۔ گارڈ نے بیان دیا ہے کہ ملزمان مسلح تھے اور انہوں نے پہلے فائرنگ کی تھی اور جوابی فائرنگ پر وہاں سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے، اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی