لاری اڈا سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

لاری اڈا سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

لاہو( کرا ئم سےل )لاری اڈا سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ لاری اڈا کے علاقہ میں راہگیروں نے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر متعلقہ تھانہ کو اطلاع دی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے شناخت کے لئے وہاں سے گزرنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ کی اور علاقہ کی مساجد میں اعلانات کروائے ، تاحال شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کروا دی، پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے نشئی تھا اور شبہ ہے کہ اس کی موت نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہو۔

مزید : علاقائی