قانونی تقاضے پورے نہ کئے بغیر اشتہاری قرار دینے پر 3 پولیس افسر معطل

قانونی تقاضے پورے نہ کئے بغیر اشتہاری قرار دینے پر 3 پولیس افسر معطل ...

                            لا ہور (کرا ئم سےل )سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے تھانہ گوالمنڈی کے زیر دفعہ 406کے مقدمہ میں میں دو ملزموں شکیل احمد اور محمد امین احسن کے گھر پر اشتہار لگائے بغیر اور دیگر قانونی تقاضے پورے کیے بغیر انہیں اشتہاری بنانے پر سابق ایس ایچ او گوالمنڈی انسپکٹر طاہر محمود ،انچارج انویسٹی گیشن گوالمنڈی سب انسپکٹر اصغر علی اور اے ایس آئی انویسٹی گیشن محمدزبیر کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا ہے ۔ سی سی پی او نے کہا کہ شریف شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کر وا کر اور تفتیشی افسران کی ملی بھگت سے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ملزموں کو اشتہاری بنانے کی روش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسی کاروائیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی جو بغیر ایڈریس اور دیگر قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی نامزد ملزم کو اشتہاری بنائیں گے۔ یہ ہدایات اُنہوں نے انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ کے مشترکہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران جاری کیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزاد سلطان ، ڈ ی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر عبدالرب، ایس ایس پی ایڈمن حسن مشتاق سکھیرا، ایس پی آئی اے ڈی سہیل سکھیرا، ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر ایس پیز نے شرکت کی۔اُنہوں نے ایس ایس پی ایڈمن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکے ورثاءکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے دفتر سی سی پی او میںسپیشل شہداءسیل قائم کیا جائے جو صرف شہداءکے معاملات کو ڈیل کرے گا اور سیل کا انچارج اس بات کو یقینی بنائے گا کہ شہداءکے ورثاءکو کسی بھی مسئلے کے لیے بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ متعلقہ ڈویژنل ایس پی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کے ڈویژن میں کوئی چیک ڈس آنر کا مقدمہ اس وقت تک درج نہ ہو جب تک وہ خود دونوں پارٹیوں کو نہ سن لے ۔ تھانوں میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام تھانوں میں سرکاری خاکروب ہر صورت ڈیوٹی پر موجود ہوں اور جن تھانوں میں سرکاری خاکروب نہیں ہیں وہاں کل شام چار بجے تک سرکاری خاکروب تعینات کر کے ایس پی ہیڈ کوارٹرز انہیں رپورٹ پیش کریں۔کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے اجلاس میں مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کے پیٹرول پمپس کے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز پیٹرول پمپوں کی چھتوں پر ڈیوٹی دیں گے تا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے با آسانی تیار ہوں اور جو پیٹرول پمپ مالکان اس کی خلاف ورزی کریں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی