ڈکیتی وارداتوں میں ملوث شانی ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

ڈکیتی وارداتوں میں ملوث شانی ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                   لا ہور (کرا ئم سےل )ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر شمالی چھاﺅنی پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث ذیشان عرف شانی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمےت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز،موبائل فونز،نقدی، پسٹلز اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد ندیم نے ڈی ایس پی نارتھ کینٹ میاں محمد خلیل کی سربراہی میں ڈکےتی گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوشمالی چھاﺅنی شبیر حسین اعوان ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ذیشان عرف شانی ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ ملزمان میں ذیشان عرف شانی، وقار، جمشید اورانتصارشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے2 موٹر سائیکلز،5 موبائل فونز،7 ہزار نقدی،4 پسٹلز او ر20گولیاں برآمد کرلیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمان ذیشان اور جمشیدمسیح سابق ریکارڈ یافتہ ہیں۔ملزمان سے4 مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔ایس پی کینٹ محمد ندیم نے خصوصی پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -