ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     لا ہور (کرا ئم سےل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وار داتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا-سبزہ زار اے بلاک میں تین ڈاکوﺅں نے اویس علی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے دس لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ ڈیفنس بی بی بلاک میں تین ڈاکوﺅں نے راشد علی کے گھر سے سات لاکھ،جو ہر ٹاﺅن ای بلاک میں امتیاز کے گھر سے تین ڈاکو چار لاکھ،شفیق آباد کریم پارک میں ثاقب کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی زیورات لوٹ لیے گئے -شاہدرہ ٹاﺅن رسول پارک میں اشرف ،اور شاد باغ راجپوت روڈ پر فیصل سے مو ٹر سائیکلیں اور نقدی چھین لی گئیں۔شاہدرہ جیہ مو سی کے قریب عاصم اور اسکی بیوی سے دو ڈاکو6لاکھ 50ہزار،اقبال ٹاﺅن راوی بلاک میں منیر اور اسکی فیملی سے دو لاکھ 50ہزار، شمالی چھاﺅنی مرغی سٹاپ کے قریب عبدالغفاراور اسکی فیملی سے 60ہزار،مصری شاہ گھوڑے شاہ دربار کے قریب سعید سے 60ہزارمسلم ٹاﺅن کیمپس پل کے سامنے دانیال سے دو لاکھ با غبانپورہ میں آصف سے 15ہزارکی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا اورڈیفنس بی میں طارق شیرا کوٹ سے گوہر اعجاز ،گلشن اقبال سے شہباز ،اور گوالمنڈی سے رمضان کی گاڑیاں اور اسلام پو رہ سے منظور،اور شرافت،گوالمنڈی سے رفیق،سول لائن سے گلشن،قلعہ گجر سنگھ سے فاروق،نو لکھا سے عمران،با غبانپورہ سے امیر خان،ہربنس پو رہ سے طارق اور بھا ٹی گیٹ سے رانا ریاض شاہدرہ سے علی رضا،اسلام پو رہ سے حامد،گوالمنڈی سے عباس،گجر پو رہ سے سخاوت،مغل پو رہ سے طارق ،ٹاﺅن شپ سے نعیم،سبزہ زار سے اقبال اورساندہ سے شہباز کی مو ٹر سا ئیکلیں اور ریس کورس سے احمد،مصفطی آباد سے ذیشان،اور اچھرہ سے محمد علی کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -