تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریاں، درخواست دوسرے فل بنچ کوبھجوانے کی ہدایت

تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریاں، درخواست دوسرے فل بنچ کوبھجوانے ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس خالدمحمودخان کی سربراہی میں قائم فل بنچ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف دائردرخواست دوسرے فل بنچ کے روبروپیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوادی۔ مسٹرجسٹس خالدمحمودخان کی سربراہی میں فل بنچ نے تحریک انصاف کے کارکن گوہرنوازسندھو کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزارنے بتا یا کہ اگست میں مسٹر جسٹس محموداحمد بھٹی کی سربراہی میں فل بنچ نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کو غیرقانونی قراردیا تھا،مناسب ہوگا کہ وہی فل بنچ ہی اس درخواست کی سماعت کرے،جس پر مسٹرجسٹس خالدمحمودخان کی سربراہی میں فل بنچ نے تحریک انصاف کے کارکن کی درخواست چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے سفارش کی کہ اس درخواست کو مسٹرجسٹس محموداحمد بھٹی کی سربراہی میں فل بنچ کے روبرو سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر