آئی ایس آئی دفاع کی پہلی لائن ہے پاکستان کیلئے قابل فخر کارنامے سر انجام دیئے،نواز شریف

آئی ایس آئی دفاع کی پہلی لائن ہے پاکستان کیلئے قابل فخر کارنامے سر انجام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                اسلام آباد (اے این این)وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات ،30نومبر کے دھرنے کے تناظر میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال،جنرل رضوان اختر نے نواز شریف کو پیشہ ورانہ امور اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ملکی دفاع کی پہلی لائن ہے،قومی ادارے نے پاکستان کی سکیورٹی کے لئے قابل فخر کارنامے سر انجام دئیے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈی جی آئی ایس آئی نے آپریشن ضرب عضب،آپریشن خیبر ون،ایل او سی ،پاک افغان بارڈر کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔نیشنل سیکورٹی اور نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے جو فیصلے کئے تھے اور آئی ایس آئی کو ٹاسک دیئے گئے تھے اس حوالے سے میاں نواز شریف کو آگاہ کیا۔جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم کو اپنے ادارے کی کامیابیوں اور کارکردگی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔،ملاقات میں سیکورٹی اور دیگر چیلنجز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں پیشہ وارنہ امور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران سیکیورٹی کی داخلی سمیت سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا پر بھی بات کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں 30نومبر کو تحغریک انصاف کے دھرنے کے تناظر میں سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے آئی ایس آئی کی خدمات کوسراہا۔آئی ایس آئی کے جوانوںکی قربانیوں کی تعریف کی ،وزیراعظم نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ آئی ایس آئی ملکی دفاع کی پہلی لائن ہے پاکستان کی دفاعی لائن پر پاکستان کو فخر ہے،آئی ایس آئی اس کا پہلاحصار ہے ۔انھوں نے کہا کہ آئی ایس آئی نے پاکستان کی سیکورٹی کے حوالے سے جو کارنامے سرانجام دیئے اس پر ہمیں فخر ہے۔


مزید :

صفحہ اول -