لائیوسٹاک کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کیخلاف درخواست، چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

لائیوسٹاک کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کیخلاف درخواست، چیف سیکرٹری پنجاب سے ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر نبیل عارف کی تعیناتی کے خلاف درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس فیصل زمان خان نے شہری عاصم خان کی درخواست پر سماعت کی،د رخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ آف گورنر کو اختیار ہے کہ وہ چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کر سکے مگر پنجاب حکومت نے بورڈ آف گورنر کی منظور ی کے بغیر ہی نیبل عارف کو چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کر دیا ہے جو غیر قانونی ہے، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر