ہائیکورٹ، ایلی ویٹڈایکسپریس وے کا ماسٹر پلان ،نقشہ،پی سی ون اور ٹو طلب

ہائیکورٹ، ایلی ویٹڈایکسپریس وے کا ماسٹر پلان ،نقشہ،پی سی ون اور ٹو طلب

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے گلبرگ سے موٹروے تک ایلی ویٹڈایکسپریس وے کا ماسٹر پلان ،نقشہ،پی سی ون اور ٹو طلب کرلیا، فل بنچ نے ایکسپریس وے سے متعلقہ تمام محکموں کے سینئر افسروں کو بھی آج25نومبر کوپیش ہونے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں فل بنچ نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کے خلاف متعدد درخواستوں کی سماعت کی،ایک درخواست گزار کے وکیل اظہرصدیق نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے ہنگامی طریقے کار سے شہریوں کی اراضی ایکوائرکرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ ان شہریوں کواراضی کا اونے پونے معاوضہ دیا جارہا ہے جو غیرقانونی ہے ،فل بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل حنیف کھٹانہ کو حکم دیا کہ ایکسپریس وے سے متعلقہ تمام صوبائی محکموں کے سینئر افسروں کوآج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔

 ایلی ویٹڈ

مزید : صفحہ آخر