آسیہ مسیح نے سزا موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی
لاہور (نامہ نگار خصوصی ) توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت کی ملزمہ آسیہ مسیح نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، آسیہ مسیح کی جانب سے جانب اپیل میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ٹرائل کورٹ نے توہین رسالت کے مقدمے میں بغیر ثبوت اور شواہد کے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے اسے سزائے موت کا حکم سنایا۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ یکطرفہ کاروائی کرنے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔آسیہ مسیح کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ پہلے ہی مسترد کر چکا ہے جبکہ عدالت عالیہ کا دو رکنی بنچ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسکی توثیق کر چکا ہے۔
اپیل