محکمہ صحت پنجاب کا چنیوٹ میں ایبولا وائرس کے مبینہ مریض کے حوالے سے خبر کانوٹس

محکمہ صحت پنجاب کا چنیوٹ میں ایبولا وائرس کے مبینہ مریض کے حوالے سے خبر ...

لاہور)پ ر(محکمہ صحت پنجاب نے چنیوٹ میں ایبولا وائرس کے مبینہ مریض کے حوالے سے میڈیا سے نشر ہونیوالی خبر کانوٹس لیتے ہوئے مبینہ مریض کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے آئسو لیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔ مریض کے خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے بھجواددیئے گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیمیں کل چنیوٹ پہنچ کر علاقے اور مریض کے رشتہ داروں کی سکریننگ کریںگی جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں پہلے ہی چنیوٹ پہنچ چکی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر