وہ وقت دور نہیں جب ملک امن وامان کا گہوارا بنے گا ،شجاع خانزادہ

وہ وقت دور نہیں جب ملک امن وامان کا گہوارا بنے گا ،شجاع خانزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے قومی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایاہے اور ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیاہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 40ہزار سے زائد پاک افواج کے افسران، جوان ،پولیس اور عام شہریوں کی جانیں گئی ہےں۔شمالی وزیرستان میں پاکستان کی بہادر افواج ملک کی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہیں ۔وہ وقت دور نہیں جب ملک امن وامان کا گہوارا بنے گا ،پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔آپریشن ضر ب عضب میں پاک فوج کی شاندار کامیابیوں پر قوم کو فخر ہے۔ملک کو غربت ،بےروزگاری، جہالت کے اندھیروں سے نکالنے، توانائی بحران کے خاتمے اور دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرناہوگا۔ یہ بات انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ90شاہراہ قائد اعظم میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اراکین اسمبلی، مختلف محکموں کے سیکرٹریز ، ترقیاتی اداروں کے سربراہان سمیت ورکشاپ کے شرکاءبھی اس موقع پر موجود تھے ۔
خانزادہ

مزید :

صفحہ آخر -