نواز شریف سارک سربرا ہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج کھٹمنڈو پہنچیں گے

نواز شریف سارک سربرا ہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج کھٹمنڈو پہنچیں گے

 اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اٹھارہویں سارک سربرا ہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو پہنچیں گے ،26اور 27 نومبر کو ہونے والی سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم دیگر سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کرینگے ، سارک اجلاس میں آٹھ رکنی ممالک کے سربراہان اجلاس سے قبل پراگرمنگ کمیٹی ، اسٹیڈنگ کمیٹی اور کونسل آف سنٹر کے اجلاس ہونگے ۔ پروگرامنگ اور اسٹیئرنگ کمپنیز میں شرکت کے لیے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد کھمٹنڈو پہن گئے ۔ اجلاس میں 2011ءمیں مالدیپ میں ہونے والے گزشتہ سارک سربراہ اجلاس کے بعد کی پیش رفت ، سارک فنڈز ، زرعی اور دیہی ترقی اور تعلیم صحت اور توانائی اور دیگر منصوبہ جات پر تبادلہ خیال کرینگے

مزید : صفحہ اول