عمران خان آواز اونچی کر کے لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے، سعد رفیق

عمران خان آواز اونچی کر کے لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے، سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مال گاڑی کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوے مال گاڑی کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے اب صحیح سمت میں چل پڑی ہے۔مال گاڑی سے 24 ہزار افراد کا روزگار وابسطہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہنا تھا جو قومیں زندہ رہنا چاہتی ہیں وہ اپنا راستہ خود بناتیں ہیں۔سرمایہ کاری نہ بھی آئے پھر بھی ریلوے اپنا راستہ خود بنا کے دیگر اداروں کے لیے مثال بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے اب درست سمت میں چل پڑی ہے اور بہت جلد ایک مثالی ادارہ بن کے سامنے آئے گی۔لوگوں کا اصل مسئلہ روزگار اور صحت ہے جس کو حل کرنے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت دن رات محنت کر رہی ہے۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پرویز خٹک مفرور ہیں اور انہوں نے پاکستانی معیشت کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ آئی ڈی پیز کو ڈنڈے مارنے کی بجائے ان کے دکھوں کا مداوا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آواز اونچی کر کے لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے ہم عمران خان کے ساتھ گزارہ کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔30 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ریڈ زون عبور نہ کرنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کو تحریری ضمانت دینا ہو گی۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ حسد کی آگ میں جل رہے ہیں ،ان کو چاہیئے کہ ایسا نہ کریں ورنہ وہ خود اس آگ میں جل کے راکھ ہو جائیں گے۔



مزید :

صفحہ آخر -