بھارت نے مودی نواز ملاقات کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا،بھارتی اخبار

بھارت نے مودی نواز ملاقات کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا،بھارتی اخبار

نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے نریندر مودی کی نواز شریف کے درمیان باہمی ملاقات کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔ بھارتی اخبار”دی ہندو“ کے مطابق سارک کے موقع پر دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کا امکان ہے۔ بھارت نے سارک کانفرنس کے موقع پر نریندر مودی کی نواز شریف سے ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ بھارت نے کہا کہ وہ ہر ممکن حد تک بہت سے جنوبی ایشیائی رہنماﺅں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ بھارت نے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی مذاکرات میں گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سارک اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان باہمی ملاقات کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون پر مبنی اور پرامن تعلقات ہیں۔بھارتی وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کے ساتھیوں کے ساتھ ممکنہ بامعنی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔اس سے واضح ہے کہ اس میں تمام پہلو شامل ہیں۔انہوں نے کہ دوطرفہ ملاقاتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ارادے بامعنی ڈائیلاگ کے لئے ہیں۔مودی25نومبر دوپہر کو سارک کانفرنس کے لئے بھارت سے کھٹمنڈو کےلئے روانہ ہوں گے۔ اور 27کی شام کو واپس بھارت لوٹیں گے

مزید : صفحہ اول