عمران خان کو گواہان اور ثبوت کیساتھ 29نومبر کو ٹربیونل میں پیش ہونیکا حکم

عمران خان کو گواہان اور ثبوت کیساتھ 29نومبر کو ٹربیونل میں پیش ہونیکا حکم ...

             لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 دھاندلی کیس کے حوالے سے ٹریبونل نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 29 نومبر اپنے گواہان اور ثبوت کے ساتھ عدالت پیش ہوں۔ٹریبونل کے ممبر جسٹس کاظم ملک نے ہدایات جاری کیں کہ دونوں فریقین کے وکلاءتیاری کر کے آئیں اور اگر کسی فریق کے وکیل نے تاریخ مانگی تو اسے جرمانہ کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ کیس کی سماعت کے دوران دونوں فریقین کو 10 افراد سے زیادہ لانے کی اجازت نہیں ہو گی اور سماعت کے لیے آنے والوں کو خصوصی پاس بھی جاری کیے جائیں گے۔یاد رہے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 122 میں عمران خان اور موجودہ اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں ایاز صادق نے عمران خان کو شکست دی تھی لیکن عمران خان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے

مزید : صفحہ اول