دھرنوں اور جلسے جلوسوں سے عوام میں جگہ نہیںبنائی جاسکتی، آصف ہاشمی

دھرنوں اور جلسے جلوسوں سے عوام میں جگہ نہیںبنائی جاسکتی، آصف ہاشمی

لاہور)پ ر ( پاکستان متروکہ وقف املاک کے سابق چیئر مین آصف ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام آدمی کی واعدجماعت صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا او ر ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے جدو جہد کی۔ آصف ہاشمی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بے شمار قربانیاں دیں لیکن ملک کو جمہوریت کی پٹری سے اترنے نہیں دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ کچھ نئے سیاستدان دوسر وں کی کردار کشی کر کے عوام میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو یہ دیوانے کا خواب ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں دھرنوں اور جلسے جلوسوں سے عوام میں جگہ نہیںبنائی جاسکتی بلکہ ملک کونقصان ہی پہنچایا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا لوگ اب دھرنے اور جلسوں سے تنگ آ چکے ہیں اور30نومبر کے بعد تحریک انصاف کا سیاسی قد کم ہو نا شروع ہو جائیگا۔

 آصف ہاشمی

مزید : صفحہ آخر