احمد عقیل روبی سپر د خاک، جنازہ میں ممتاز شخصیات کی شرکت

احمد عقیل روبی سپر د خاک، جنازہ میں ممتاز شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)ادبی رپورٹر(نامور ادیب،فلمی نغمہ نگار،نقاد ،محقق اور ادبیات کے استاد پروفیسر غلام حسین سوز المعروف احمد عقیل روبی کو گذشتہ روز جو ہر ٹاﺅن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ انکی اقامت گاہ 126ایچ جوہر ٹاﺅن کے قریب واقع مکی مسجد کی گراﺅنڈ میں ادا کی گئی جس میں ادب ،فلم،ٹی وی، ریڈیو، صحافت اور تعلیم کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں کی شخصیات نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں مجیب الرحمن شامی، عطا ءالحق قاسمی، خواجہ ذکریا، گلوکار شوکت علی، اداکار تو قیر ناصر،ہدایت کار سید نور، ڈاکٹر اجمل نیازی، حسن عسکری کاظمی،راجا نیئر، نعمان منظور، عمران منظور، شاہد علی خان،محمد سعید شیخ، محمد جمیل، صفدر حسین، عمران شوکت علی، محسن شوکت علی، کنول فیروز، سعداللہ شاہ،مسعود بٹ، نجیب احمد، علی اصغر عباس کے علاوہ سینکڑوں ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
سپر د خاک

مزید :

صفحہ آخر -