تفشیشی اداروں ںےایک ارب روپے مالیت سے موبائل سمز لوکیٹر خرید لئے

تفشیشی اداروں ںےایک ارب روپے مالیت سے موبائل سمز لوکیٹر خرید لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     لاہور(وقائع نگار خصوصی) تفتیشی اداروں نے موبائل سمز کی لوکیشن معلوم کرنے کےل ئے لوکیٹر خرید لئے ہیں ایک ارب روپے کی مالیت سے خرید ے گئے ان آلات کو تفتیشی اداروں کے افسران اور اہلکار جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کا سراغ لگائیں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ ”لوکیٹر“ وزیر اعظم کے حکم اور خفیہ ایجنسی کی سفارش پر خریدے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کو سفارش کی گئی تھی کہ خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کے لئے لوکیٹر کی خریداری ضروری ہے کیونکہ امن و امان کی موجودہ صورتحال ہیں اس کی اہمیت بہت زیادہ ہو گئی ہے بتایا گیا ہے کہ آی جی کے ایک اعلیٰ افسر نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ لویکٹر کی مدد سے تحقیقاتی اداروں کی کارکردگی بہتر ہو گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آسانی سے جرائم پیشہ افراد دہشتگردوں تک تک پہنچنے میں بھرپور مدد مل رہی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ لوکیٹر امریکہ اور برطانیہ سے خریدے گئے ہیں اور پولیس سمیت بعض تفتیشی اداروں نے ان کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے
موبائل سمز لوکیٹر

مزید :

صفحہ آخر -