پن بجلی گھر قومی نظام کو اضافی بجلی مہیا کر رہے ہیں

پن بجلی گھر قومی نظام کو اضافی بجلی مہیا کر رہے ہیں

لاہور(کامرس رپورٹر)واپڈا پن بجلی گھروں نے نومبر2014 ءمیں اب تک قومی نظام کو اضافی پن بجلی مہیا کی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیاد ہ ہے ۔مزید برآں دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں بھی پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے ۔ پن بجلی کی یہ اضافی پیداوار ہائیڈل پاور سٹیشنوں کے موثر اپریشن ، دیکھ بھال اور منگلا جھیل میں پانی کی اضافی دستیابی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے ۔پن بجلی کی پیداوار میں یہ اضافہ اُس وقت ہوا ہے جب ملک کو معاشی ترقی کے لئے توانائی کی اشد ضرورت ہے ۔بجلی کی اس اضافی دستیابی کی وجہ سے نہ صرف موسم سرما میں لوڈ شیڈنگ کم ہوگی بلکہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی آئے گی اور صارفین کو ریلیف ملے گا ۔اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال کی نسبت نومبر کے رواں مہینے میں اب تک اوسطاً 500 میگاواٹ سے لیکر 650 میگاواٹ تک پن بجلی قومی نظام میں شامل ہوئی ہے ۔اسی طرح دسمبر 2014 ءمیں اوسطاً 400 سے 500 میگاواٹ اور جنوری 2015 ءمیں اوسطاً 300 سے 650 میگاواٹ اضافی پن بجلی قومی نظام کا حصہ بنے گی ۔

مزید : علاقائی