مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے مفاد کو سب پر اولیت دیتی ہے،پرویز الٰہی

مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے مفاد کو سب پر اولیت دیتی ہے،پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت خیبرپختونخواہ صوبہ کے مفاد کو سب پر اولیت دیتی ہے، کالاباغ ڈیم پر اے این پی کی قیادت کے علاوہ دوسرے صوبوں کے تحفظات اور غلط فہمیاں دور اور انہیں قائل کرنے کی ہر کوشش کرینگے، اس کیلئے ان کے پاس بھی جائیں گے، ہماری جماعت اور ہم اس مسئلہ پر سیاست کے یکسر کیخلاف ہیں، اسفند یار ولی کے اور ہمارے بزرگوں میں مثالی تعلقات تھے جنہیں متاثر نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ہم کالاباغ ڈیم بنانے کی بات کسی ایک صوبہ نہیں بلکہ پورے ملک کے مفاد میں کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو چوبیس گھنٹے 3 روپے فی یونٹ بجلی اور آبپاشی کیلئے وافر پانی مل سکے جس سے موجودہ اراضی بنجر ہونے سے بچ جائے گی اور تھر، تھل اور چولستان سمیت چاروں صوبوں میں بنجر زمینیں بھی آباد ہوں گی۔ 3600 میگاواٹ بجلی کے علاوہ زرعی مقاصد کیلئے خیبرپختونخواہ کو مزید 22 لاکھ، سندھ کو 40 لاکھ، پنجاب کو 20 لاکھ اور بلوچستان کو 15 لاکھ ایکڑ فٹ پانی مل سکتا ہے۔ڈیم کی لاگت کا موجودہ تخمینہ صرف 9 ارب ڈالر ہے۔


مزید :

علاقائی -